🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْهِرِّ .
بلی کے جوٹھے (پانی) سے وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1084
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَرْضٍ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا: بُطْحَانُ، فَقَالَ:" يَا أَنَسُ، اسْكُبْ لِي وُضُوءًا"، فَسَكَبْتُ لَهُ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ أَقْبَلَ إِلَى الْإِنَاءِ وَقَدْ أَتَى هِرٌّ فَوَلَغَ فِي الْإِنَاءِ، فَوَقَفَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقْفَةً حَتَّى شَرِبَ الْهِرُّ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَذَكَرْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَ الْهِرِّ فَقَالَ:" يَا أَنَسُ، إِنَّ الْهِرَّ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ، لَنْ يُقَذِّرَ شَيْئًا وَلَنْ يُنَجِّسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدَرَى مَنْ هُوَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود ایک جگہ کی طرف تشریف لے گئے، جس کا نام ”بطحان“ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: اے انس! میرے لیے پانی تیار رکھنا، میں نے آپ کے لیے پانی تیار رکھا، قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن کی طرف تشریف لائے، اسی دوران ایک بلی آئی اور اس نے برتن میں منہ ڈال دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی وجہ سے رک گئے، یہاں تک کہ بلی نے پانی پی لیا، تو اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، میں نے بلی کا معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے انس! بلی گھر کے سامان کا حصہ ہے، یہ کسی چیز کو گندا نہیں کرتی اور ناپاک نہیں کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حفص مکی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 607»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1084 in Urdu