الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اسی طرح ہم نے تمہیں وسط امت بنایا ہے“
حدیث نمبر: 10840
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا. قَالَ:" عَدْلًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اسی طرح ہم نے تمہیں ”وسط“ امت بنایا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہاں وسط سے مراد عادل ہونا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10840]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10840]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3161، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2961، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4284، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10684، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11258»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 10840 in Urdu