🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو معروف طریقے سے ہمراہ کی پیروی ہو گی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10844
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا قُتِلَ مِنْهُمُ الْقَتِيلُ عَمْدًا لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ إِلَّا الْقَوَدُ، وَأُحِلَّ الدِّيَةُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ، فَأُمِرَ هَذَا أَنْ يَتَّبِعَ بِمَعْرُوفٍ، وَأُمِرَ هَذَا أَنْ يُؤَدِّيَ بِإِحْسَانٍ، ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو معروف طریقے کے ہمراہ پیروی ہو گی اور احسان (یا بھلائی) کے ہمراہ اسے ادائیگی کی جائے گی“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنی اسرائیل میں سے کوئی شخص جب کسی کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دیتا تھا، تو ان میں صرف قصاص کا حکم تھا اس امت کے لئے دیت کو حلال قرار دیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ حکم دیا کہ وہ معروف طریقے سے پیروی کرے گا اور دوسرے شخص کو یہ حکم دیا کہ وہ بھلائی کے ہمراہ ادائیگی کرے گا یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے عطا کردہ تخفیف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی معمری ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11155)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 10844 in Urdu