الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے ہاتھ ہلاکت میں نہ ڈالو“
حدیث نمبر: 10849
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُذْنِبُ الذَّنْبَ فَيَقُولُ: لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِي! فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو“۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے کوئی شخص گناہ کا ارتکاب کرتا تھا، تو یہ کہتا تھا: اللہ تعالیٰ میری مغفرت نہیں کرے گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور بھلائی کرو اور بے شک اللہ تعالیٰ بھلائی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کرتے ہیں، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10849]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کرتے ہیں، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10849]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 10849 in Urdu