الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. قَوْلُهُ تَعَالَى : اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ کی ذات وہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے وہ حی اور قیوم ہے“
حدیث نمبر: 10874
وَعَنِ الْأَسْقَعِ الْبَكْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ". حَتَّى انْقَضَتِ الْآيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسقع بکری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کے چبوترے پر ان لوگوں کے پاس آئے، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا: قرآن میں موجود کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ»، اللہ کی ذات وہ ہے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ زندہ ہے، اور بذات خود قائم ہے، اسے نہ اونگھ آتی ہے، اور نہ نیند آتی ہے، یہاں تک کہ آپ نے یہ پوری آیت تلاوت کی۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10874]
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (999)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 999»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10874 in Urdu