الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ التَّوَضُّؤِ مِنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ وَالِانْتِفَاعِ بِهَا إِذَا دُبِغَتْ .
مردار کی کھال کی جب دباغت کر لی گئی ہو (تو اس سے بنے ہوئے مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے) وضو کرنا یا اُس کھال سے نفع حاصل کرنا
حدیث نمبر: 1090
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا بُنَيَّ ادْعُ لِي مِنْ هَذِهِ الدَّارِ بِوَضُوءٍ" فَقُلْتُ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ وَضُوءًا، فَقَالَ: أَخْبِرْهُ أَنَّ دَلْوَنَا جِلْدُ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" سَلْهُمْ: هَلْ دَبَغْتُمُوهُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ دِبَاغَهُ طَهُورَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! میرے لیے اس گھر سے وضو کا پانی لے کر آؤ! میں نے (ان گھر والوں سے) کہا: اللہ کے رسول وضو کا پانی طلب کر رہے ہیں، اس شخص نے کہا: تم انہیں بتا دو! کہ ہمارا (چمڑے سے بنا ہوا) ڈول مردار کی کھال سے بنا ہوا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان سے دریافت کرو، کیا تم لوگوں نے اس کی دباغت کی تھی، اُن لوگوں نے (دریافت کرنے پر) جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی دباغت اس کی طہارت کا ذریعہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو درست بن زیاد نے یزید رقاشی سے نقل کیا ہے اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1090]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1090 in Urdu