الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تمہارا ولی، اللہ ہے اور اس کا رسول ہے، اور ایمان والے لوگ ہیں“
حدیث نمبر: 10978
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: وَقَفَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَائِلٌ، وَهُوَ رَاكِعٌ فِي تَطَوُّعٍ، فَنَزَعَ خَاتَمَهُ فَأَعْطَاهُ السَّائِلَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُ بِذَلِكَ، فَنَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سائل سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑا ہوا اور وہ اس وقت نفل ادا کر رہے تھے اور رکوع کی حالت میں تھے انہوں نے اپنی انگوٹھی اتاری اور اس سائل کو دے دی وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک تمہارا ولی، اللہ تعالیٰ ہے، اور اس کا رسول ہے، اور اہل ایمان ہیں، وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوۃ ادا کرتے ہیں جبکہ وہ رکوع کی حالت میں ہوتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جس کا محبوب ہوں علی بھی اس کا محبوب ہے اے اللہ! تو اس سے محبت رکھنا جو اس سے محبت رکھے اور اس سے دشمنی رکھنا جو اس سے دشمنی رکھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10978]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10978]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6228»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10978 in Urdu