🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذْ سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ان لوگوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10983
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ)
قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّاتِينَ - يَعْنِي مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَرَأَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ"، قَالُوا: لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ بِنَحْوِهِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ، وَفِي مَنَاقِبِ النَّجَاشِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب انہوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے، تو تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ ان سے آنسو جاری ہو گئے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ ملاح لوگ ہیں جو سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ سے آئے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تم اپنی سرزمین کی طرف واپس جاؤ تو تم اپنے دین کو چھوڑ دو تو ان لوگوں نے کہا: ہم اپنے دین کو نہیں چھوڑیں گے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے قول کے بارے میں یہ آیت نازل کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں اس کی مانند حدیث غائبانہ نماز جنازہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور نجاشی سے متعلق باب میں بھی آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12455)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12455»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10983 in Urdu