الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم ان میں سے کسی ایک کی نماز جنازہ ادا نہ کرنا“
حدیث نمبر: 11051
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَاءَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَكَلَّمَا بِكَلَامٍ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَدْ فَهِمْتُ مَا يَقُولُ، امْنُنْ عَلَيَّ فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ، وَصَلِّ عَلَيَّ. فَكَفَّنَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَمِيصِهِ وَصَلَّى عَلَيْهِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَيَّ صَلَاةٍ كَانَتْ، وَمَا خَادَعَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْسَانًا قَطُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ أَبَانٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب عبداللہ بن اُبی اس بیماری کا شکار ہوا جس میں وہ بعد میں مر گیا تھا، تو اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے ان دونوں کے درمیان کوئی گفتگو ہوئی تو عبداللہ نے کہا: یہ جو کہہ رہے ہیں وہ بات مجھے سمجھ آ گئی ہے آپ مجھ پر یہ احسان کریں کہ آپ مجھے اپنی قمیص میں کفن دیجئے گا اور میری نماز جنازہ پڑھائیے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص میں اسے کفن دیا اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون سی نماز تھی ویسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کبھی کسی انسان کو دھوکہ نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ابان ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابن مبارک نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11051]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ابان ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابن مبارک نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11051]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11051 in Urdu