🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ غُسْلِ يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْإِنَاءِ وَالتَّسْمِيَةِ .
ہاتھ کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے اُسے دھو لینا اور بسم اللہ پڑھ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1110
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلَا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ; فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ مِنْهُ، وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا" - وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ؛ نَسَبُوهُ إِلَى وَضْعِ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ رات کے وقت اس کا ہاتھ کہاں لگ گیا ہو گا؟ اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے «بسم الله» بھی پڑھ لینی چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے «بسم الله» بھی پڑھ لینی چاہیے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، محدثین نے اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: «مستخرج أبى عوانة مبتدا كتاب الطهارة إيجاب غسل اليدين ثلاثا على المستيقظ من نومه 563 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب سنن الوضوء ذكر الزجر عن إدخال المرء يده فى الإناء فى ابتداء الوضوء حديث 1067 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الطهارات فى الرجل ينتبه من نومه فيدخل يده فى الإناء 1036 السنن الكبرى للنسائي ذكر ما ينقض الوضوء وما لا ينقضه الأمر بالوضوء للنائم المضطجع 149 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب غسل اليدين لمن استيقظ من نومه 108 مسند احمد بن حنبل مسند ابى بريرة رضى الله عنه 7272 المعجم الأوسط للطبراني باب العين من اسمم مقدام من اسمه مسعدة حديثة 9305، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9126»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 1110 in Urdu