الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. قَوْلُهُ تَعَالَى : يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر برقرار رکھتا ہے“
حدیث نمبر: 11101
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) قَالَ: الْمُخَاطَبَةُ فِي الْقَبْرِ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ وَمَنْ نَبِيُّكَ؟ وَفِي الْآخِرَةِ مِثْلُ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَسْطَاسٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں ثابت قول پر برقرار رکھتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس سے مراد قبر کے سوالات و جوابات تھے جس میں یہ پوچھا: جاتا ہے تمہارا پروردگار کون ہے؟ تمہارا دین کیا ہے؟ تمہارے نبی کون ہیں؟ آخرت میں بھی اس کی مانند (سوال جواب ہوں گے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبید بن نسطاس ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11101]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبید بن نسطاس ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12242)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11101 in Urdu