الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
191. قَوْلُهُ تَعَالَى : نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم میرے بندوں کو یہ اطلاع دے دو کہ بے شک میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں“
حدیث نمبر: 11107
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَدْ عَرَضَ لَهُمْ شَيْءٌ يُضْحِكُهُمْ، فَقَالَ:" أَتَضْحَكُونَ وَذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ؟". فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب کے پاس سے گزرے ان کے سامنے کوئی ایسی صورت حال سامنے آئی تھی جس کی وجہ سے وہ لوگ ہنس رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ ہنس رہے ہو؟ جبکہ جنت اور جہنم کا ذکر تمہارے درمیان ہوتا ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم میرے بندوں کو یہ اطلاع دے دو کہ بے شک میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں اور بے شک میرا عذاب دردناک عذاب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11107]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2216»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11107 in Urdu