الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
195. قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں ہم نے تمہاری کفایت کر دی ہے“
حدیث نمبر: 11114
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْمُسْتَهْزِئِينَ كَانُوا ثَمَانِيَةً: الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَأَبُو زَمْعَةَ وَهُوَ الْأَسْوَدُ بْنُ الْمُطَّلِبِ وَالْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ يَغُوثَ وَالْعَاصِي بْنُ وَائِلٍ. قَالَ: كُلُّهُمْ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ [ بِمَوْتٍ ] ، أَوْ مَرِضَ، وَالْحَارِثُ وَهُوَ مِنَ الْعَيَاطِلِ. قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ مِنْهَا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّهُ مُثَبَّحٌ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ سَقَطَ بَعْضُهُ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مذاق اڑانے والے لوگ آٹھ تھے ولید بن مغیرہ، ابوزمعہ یہ اسود بن مطلب ہے، اسود بن عبدیغوث اور عاص بن وائل۔ وہ بیان کرتے ہیں: یہ سب لوگ غزوہ بدر کے موقع پر موت یا بیماری کے عالم میں قتل ہوئے اور حارث بن قیس یہ عیاطل میں سے تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اپنے پاس موجود نسخے میں، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے جس نسخے سے میں نے اسے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یہ بے ڈول (یا غیر مناسب) ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس روایت کا کچھ حصہ ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11114]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11215)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11114 in Urdu