الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہمیں نشانیاں بھیجنے سے صرف اس بات نے منع کیا ہے کہ پہلے والوں نے بھی ان (نشانیوں) کی تکذیب کی تھی“
حدیث نمبر: 11130
وَفِي رِوَايَةٍ: فَدَعَا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا، فَمَنْ كَفَرَ مِنْهُمْ بَعْدَ ذَلِكَ عَذَّبْتُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَهُمْ بَابَ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ؟ قَالَ:" بَلْ بَابُ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ". وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِي أَحَدِ طُرُقِهِ عِمْرَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَهُوَ وَهْمٌ، وَفِي بَعْضِهَا عِمْرَانُ أَبُو الْحَكَمِ، وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ وَهُوَ الصَّحِيحُ وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور اس نے آپ سے یہ فرمایا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو صبح ان لوگوں کے لئے صفا پہاڑ سونے کا ہو گا، لیکن اس کے بعد ان لوگوں میں سے جس نے کفر کیا میں اسے ایسا عذاب دوں گا کہ ویسا عذاب میں نے تمام جہانوں میں کسی کو نہیں دیا ہو گا اور اگر آپ چاہیں تو میں ان کے لئے توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دیتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی: بلکہ میں توبہ اور رحمت کے دروازے (کو اختیار کرتا ہوں)۔ دونوں روایتوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ اس کے طرق میں سے ایک میں ایک راوی عمران بن حکم ہے یہ وہم ہے بعض حضرات نے اس کا نام عمران ابوحکم بیان کیا ہے یہ حارث کا بیٹا ہے، اور یہی صحیح ہے، اور یہ صحیح کے رجال میں سے ہے
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11130]
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11130]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2226)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11130 in Urdu