الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. قَوْلُهُ تَعَالَى : عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“
حدیث نمبر: 11136
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَكُونُ أَنَا وَأُمَّتِي عَلَى تَلٍّ، وَيَكْسُونِي رَبِّي حُلَّةً خَضْرَاءَ، ثُمَّ يُؤْذَنُ لِي فَأَقُولُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَقُولَ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا، تو میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے میرا پروردگار مجھے سبز حلہ پہنائے گا، پھر مجھے اجازت دی جائے گی میں جو اللہ کو منظور ہو گا وہ بات کہوں گا، تو یہ مقام محمود ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11136]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11136]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15356، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3435، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6479، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11136 in Urdu