🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو کہ حق آ گیا اور باطل چلا گیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11138
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَعَلَى الْكَعْبَةِ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ صَنَمًا، قَدْ شَدَّ لَهُمْ إِبْلِيسُ أَقْدَامَهَا بِالرَّصَاصِ، فَجَاءَ وَمَعَهُ قَضِيبٌ، فَجَعَلَ يَهْوِي بِهِ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ مِنْهَا فَيَخِرُّ لِوَجْهِهِ، فَيَقُولُ: جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا حَتَّى مَرَّ عَلَيْهَا كُلَّهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اس وقت خانہ کعبہ میں تین سو ساٹھ بت تھے شیطان نے ان کے قدموں میں سیسہ لگوا کے انہیں مضبوطی سے رکھوایا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ کے پاس ایک چھڑی تھی، تو آپ اس چھڑی کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے تھے اور وہ منہ کے بل گر جاتا تھا اور آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”حق آ گیا اور باطل چلا گیا بے شک باطل نے جانا ہی تھا“۔ یہاں تک کہ آپ تمام بتوں کے پاس سے گزرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق غزوہ فتح سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11138]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1152)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11138 in Urdu