الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
214. 29 - 19 - سُورَةُ الْكَهْفِ
سورت کہف کا بیان
حدیث نمبر: 11148
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَرَى الِاسْتِثْنَاءَ وَلَوْ بَعْدَ سَنَةٍ، ثُمَّ قَرَأَ: وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ يَقُولُ: إِذَا ذَكَرْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ استثناء کے قائل تھے خواہ وہ ایک سال کے بعد ہی کیوں نہ ہو اور پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اور تم کسی چیز کے بارے میں یہ ہرگز نہ کہو کہ میں کل ایسا کر لوں گا البتہ اگر ان شاء اللہ کہہ دو تو حکم مختلف ہے، اور جب تم بھول جاؤ تو اپنے پروردگار کو یاد کر لو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب آپ کو یاد آ جائے (تو آپ استثناء کر سکتے ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11148]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11069)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11148 in Urdu