الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
229. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بدنصیب نہیں ہو گا“
حدیث نمبر: 11168
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اتَّبَعَ كِتَابَ اللَّهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ، وَوَقَاهُ سُوءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - يَقُولُ: مَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ وَعِمْرَانُ بْنُ أَبِي عِمْرَانُ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی کتاب کی پیروی کرے گا اللہ تعالیٰ اسے گمراہی کے مقابلے میں ہدایت نصیب کرے گا اور قیامت کے دن اسے برے حساب سے بچا لے گا اس کی وجہ یہ ہے: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بد نصیب نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ایک اور راوی عمران بن ابوعمران ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11168]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ایک اور راوی عمران بن ابوعمران ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12437)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12437، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5462»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11168 in Urdu