🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
239. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11184
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ شُعْبَةُ: رَفَعَهُ، وَلَا أَرْفَعُهُ لَكَ - يَقُولُ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا هَمَّ فِيهِ بِإِلْحَادٍ وَهُوَ بِعَدَنَ لَأَذَاقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَذَابًا أَلِيمًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا تھا لیکن میں اسے تمہارے سامنے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کر رہا وہ یہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص یہاں الحاد کا ارادہ رکھے اور وہ شخص اس وقت عدن میں ہو تو اللہ تعالیٰ اسے بھی درد ناک عذاب چکھائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11184]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5384) اخرجه احمد فى المسند (4071)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4060، 4304، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5766/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11184 in Urdu