الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11195
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ:" لَوْ رَأَيْتَ مَعَ أُمِّ رُومَانَ رَجُلًا مَا كُنْتَ فَاعِلًا بِهِ؟"، قَالَ: كُنْتُ وَاللَّهِ فَاعِلًا بِهِ شَرًّا. قَالَ:" فَأَنْتَ يَا عُمَرُ؟"، قَالَ: كُنْتُ وَاللَّهِ قَاتِلَهُ، كُنْتُ أَقُولُ: لَعَنَ اللَّهُ الْأَعْجَزَ فَإِنَّهُ خَبِيثٌ، قَالَ: فَنَزَلَتْ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: اگر تم ام رومان کے پاس کسی شخص کو پاؤ تو تم کیا کرو گے؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس کے ساتھ برا سلوک کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر تم کیا کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں اسے قتل کر دوں گا۔ میں یہ کہوں گا اللہ تعالیٰ اس کمینے پر لعنت کرے، کیونکہ یہ خبیث ہے راوی بیان کرتے ہیں: تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں، اور ان کے پاس گواہ کے طور پر صرف اپنی ذات ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11195]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11195]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2237)، أخرجه مسند البزار برقم: 2940»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11195 in Urdu