🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَجْلِسًا فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي عَنِ الْإِسْلَامِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِسْلَامُ أَنْ تُسْلِمَ وَجْهَكَ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ أَسْلَمْتُ؟ قَالَ:" فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ أَسْلَمْتَ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي عَنِ الْإِيمَانِ قَالَ:" الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَالْمَوْتِ وَالْحَيَاةِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَتُؤْمِنَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْحِسَابِ وَالْمِيزَانِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ آمَنْتُ؟ قَالَ:" فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ آمَنْتَ" قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي: مَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِحْسَانُ أَنْ تَعْمَلَ لِلَّهِ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي: مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ! خَمْسٌ مِنَ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ، وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ، وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِمَعَالِمَ لَهَا دُونَ ذَلِكَ". قَالَ: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَحَدِّثْنِي، قَالَ: قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ الْأَمَةَ وَلَدَتْ رَبَّتَهَا - أَوْ رَبَّهَا - وَرَأَيْتَ أَصْحَابَ الْبُنْيَانِ يَتَطَاوَلُونَ بِالْبُنْيَانِ، وَرَأَيْتَ الْحُفَاةَ الْجِيَاعَ الْعَالَةَ كَانُوا رُءُوسَ النَّاسِ - فَذَلِكَ مِنْ مَعَالِمِ السَّاعَةِ وَمِنْ أَشْرَاطِهَا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أَصْحَابُ الْبُنْيَانِ الْحُفَاةُ الْجِيَاعُ الْعَالَةُ؟ قَالَ:" الْعَرِيبُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّ فِي الْبَزَّارِ: أَنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَيْئَةِ رَجُلٍ شَاحِبٍ مُسَافِرٍ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں تشریف فرما تھے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھ دیں، اور بولے: یا رسول اللہ! آپ مجھے اسلام کے بارے میں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دو، اور تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، انہوں نے دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو میں مسلمان ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایسا کرو گے، تو تم مسلمان ہو گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ آخرت کے دن، فرشتوں، کتاب، انبیاء، موت، موت کے بعد کی زندگی پر ایمان رکھو، اور تم جنت، جہنم، حساب اور میزان پر ایمان رکھو، اور تم ہر قسم کی اچھی یا بری تقدیر پر ایمان رکھو، انہوں نے عرض کی: جب میں ایسا کروں گا، تو کیا میں مؤمن ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایسا کرو گے تو تم مؤمن ہو گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے، احسان سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احسان سے مراد یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے یوں عمل کرو! گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اُسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! غیب سے تعلق رکھنے والی پانچ چیزیں ایسی ہیں، جن کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک قیامت کا علم، اللہ تعالی ہی کے پاس ہے، وہ بارش نازل کرتا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ جو رحم میں ہے، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون سی جگہ پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:) لیکن اگر تم چاہو، تو میں اُس سے پہلے رونما ہونے والی کچھ نشانیاں تمہیں بتا دیتا ہوں، انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، یا رسول اللہ! آپ مجھے بتا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کنیز کو دیکھو کہ اُس نے اپنی مالکن کو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ تھے:) اپنے آقا کو جنم دیا ہے، یا تم عمارتیں تعمیر کرنے والوں کو دیکھو، کہ وہ ایک دوسرے کے مقابلے میں، طویل عمارتیں بنا رہے ہیں اور تم دیکھو کہ جن لوگوں کے پاس جوتے بھی نہیں تھے، وہ بھوکے تھے، تنگدست تھے، وہ لوگوں کے حکمران بن گئے ہیں، تو یہ امور قیامت (قریب آنے) کی علامات اور نشانیوں میں سے ہوں گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول الله! عمارتوں والے وہ لوگ، جن کے پاؤں میں جوتے بھی نہ ہوں، اور جو بھوکے ہوں، اور تنگ دست ہوں، ان سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عریب (تنگدست)
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، ایک کمزور، زرد رنگت والے مسافر شخص کی شکل میں حاضر ہوئے“۔ امام أحمد کی سند میں، ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند (31) أورده المؤلف فى كشف الاستار 24، أخرجه مسند أحمد برقم: 27848، 17048، وأخرجه فتح الباري برقم: 50»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 112 in Urdu