🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11205
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ يَعْنِي الْقَذْفَ [ أَلَا" قُلْتُمْ مَا يَكُونُ لَنَا" ] قُلْتُمْ مَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهَذَا يَعْنِي الْقَذْفَ وَلَمْ تَرَ أَعْيُنُنَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ يَعْنِي أَلَا قُلْتُمْ مِثْلَ مَا قَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَذَلِكَ أَنَّ سَعْدًا لَمَّا سَمِعَ قَوْلَ مَنْ قَالَ فِي أَمْرِ عَائِشَةَ قَالَ: سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ، وَالْبُهْتَانُ: الَّذِي يَبْهَتُ فَيَقُولُ مَا لَمْ يَكُنْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا“۔ یعنی جھوٹے الزام کو سنا، تو تم نے یہ کیوں نہیں کہا: ”کہ تم کہتے ہمیں یہ حق نہیں ہے“۔ یعنی تم یہ کہتے کہ ہمارے لئے یہ مناسب نہیں ہے: ”کہ ہم اس کے بارے میں بات کریں“۔ یعنی زنا کے الزام کے بارے میں بات کریں جب کہ ہماری آنکھوں نے دیکھا بھی کچھ نہیں ہے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے یہ بڑا بہتان ہے“۔ اس سے مراد یہ ہے: تم لوگوں نے اس طرح کیوں نہیں کہا: جس طرح سعد بن معاذ انصاری نے کہا: تھا، اس کی صورت یوں ہوئی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جب یہ قول سنا، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کسی نے کہا: تھا، تو انہوں نے کہا: تو ہر عیب سے پاک ہے بے شک یہ بڑا بہتان ہے۔ (راوی کہتے ہیں:) بہتان اس کو کہتے ہیں کہ آدمی بہتان باندھے اور وہ بات کہے جو ہوئی ہی نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11205 in Urdu