الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11209
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ يَعْنِي بِالْمَعَاصِي وَالْمُنْكَرِ مَا لَا يُعْرَفُ مِثْلُ مَا قِيلَ لِعَائِشَةَ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يَعْنِي نِعْمَتَهُ مَا زَكَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا مَا صَلُحَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ يَعْنِي يُصْلِحُ مَنْ يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو“ اس سے مراد یہ ہے کہ شیطان نے جس چیز کو آراستہ کیا ہے (اس کی پیروی نہ کرو)۔ ”اور جو شخص شیطان کے نقش قدم کی پیروی کرے گا“ یعنی شیطان کی آراستہ کی ہوئی چیز کی پیروی کرے گا۔ ”تو بے شک وہ برائی کا حکم دیتا ہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ گناہوں کا حکم دیتا ہے ”اور منکر کا“ یعنی جسے معروف نہیں کہا: جا سکتا، جس طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایک بات کہی گئی۔ ”اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہو“ یعنی اُس کی نعمت نہ ہو۔ ”تو تم میں سے کبھی کوئی پاک نہ ہو“ یعنی تم میں سے کوئی شخص کبھی کسی کے حوالے سے نیک نہ ہو۔ ”لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے“ یعنی جسے چاہتا ہے، بہتر کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11209]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11209]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11209 in Urdu