🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. قَوْلُهُ تَعَالَى : لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11234
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ فَتَرَكُوا أَمْتِعَتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے بازار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے جیسے ہی اذان سنی، تو اپنا ساز و سامان چھوڑ دیا اور نماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”وہ لوگ کہ تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9079)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11234 in Urdu