🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
266. 29 - 29 - سُورَةُ الْقَصَصِ قَوْلُهُ تَعَالَى : فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب موسیٰ نے متعین مدت پوری کر لی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11252
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ:" أَوْفَاهُمَا وَأَبَرُّهُمَا". قَالَ:" وَإِنْ سُئِلْتَ أَيُّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ؟ فَقُلِ: الصُّغْرَى مِنْهُمَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَيَأْتِي فِي ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ هُوَ وَحَدِيثُ جَابِرٍ أَيْضًا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سیدنا موسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی مدتوں میں سے کونسی مدت پوری تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ پوری ہونے والی اور زیادہ نیکی والی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم سے یہ سوال کیا جائے کہ دونوں خواتین میں سے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی شادی کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ تو تم یہ کہنا کہ جو اُن دونوں میں کم عمر تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے، امام طبرانی نے یہ روایت معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ سیدنا موسیٰ کلیم اللہ کے ذکر میں
یہ روایت آگے آئے گی اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ حدیث بھی انہوں نے ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (815) أخرجه البزار فى المسند (2244)، أخرجه مسند البزار برقم: 3964»

الحكم على الحديث:
ورواه الطبراني في الصغير والأوسط أطول من هذا وإسناده حسن.


Majma al-Zawa'id Hadith 11252 in Urdu