الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
298. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے کے حوالے سے ان کا مؤاخذہ کرے“
حدیث نمبر: 11296
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنْ كَادَ الْجُعَلُ لَيَهْلِكُ فِي جُحْرِهِ بِذُنُوبِ بَنِي آدَمَ، ثُمَّ قَرَأَ وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جعل“ (نامی کیڑا، یا پتنگا) اپنے بل کے اندر، انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے، لوگوں کا مواخذہ کرنے لگے، تو وہ روئے زمین پر کسی چوپائے کو نہ چھوڑے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11296]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11296]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11296 in Urdu