الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
303. 29 - 38 - سُورَةُ وَالصَّافَّاتِ
سورت صافات کا بیان
حدیث نمبر: 11301
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (وَالصَّافَّاتِ صَفًّا) قَالَ: الْمَلَائِكَةُ فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا قَالَ: الْمَلَائِكَةُ (فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا) قَالَ: الْمَلَائِكَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشادی باری تعالیٰ ہے:) ”اور صف بنانے والوں کی قسم ہے“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔ ”اور ڈانٹنے والوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔ ”اور ذکر کی تلاوت کرنے والے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11301]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11301]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9041)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11301 in Urdu