الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
308. قَوْلُهُ تَعَالَى : يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ (پہاڑ) شام کے وقت اور اشراق کے وقت تسبیح بیان کرتے تھے“
حدیث نمبر: 11305
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فَمَا أَدْرِي مَا هِيَ الْعَشِيُّ وَالْإِشْرَاقُ، حَتَّى حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئِ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَا بِوَضُوءٍ بِجَفْنَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ فِيهَا، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الضُّحَى فَقَالَ:" يَا أُمَّ هَانِئٍ هِيَ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں یہ آیت پڑھا کرتا تھا، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ شام اور اشراق سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ حدیث بیان کی: (فتح مکہ کے موقع پر) نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، جو ایک ایسے برتن میں آیا، جس میں آٹے کا نشان موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے چاشت کی نماز ادا کی، پھر ارشاد فرمایا: اے ام ہانی! یہ نماز اشراق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11305]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (406/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11305 in Urdu