الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
313. 29 - 40 - سُورَةُ الزُّمَرِ قَوْلُهُ تَعَالَى : ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ .
سورت زمر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پھر تم لوگ قیامت کے دن اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرو گے“
حدیث نمبر: 11311
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَفَيُكَرَّرُ عَلَيْنَا مَا كَانَ بَيْنَنَا فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ:" نَعَمْ لَيُكَرَّرُ حَتَّى يُؤَدَّى إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقُّهُ"، قَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللَّهِ إِنَّ الْأَمْرَ لَشَدِيدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی: ”بے شک تم میت ہو اور وہ بھی میت ہیں، پھر بے شک تم لوگ قیامت کے دن، اللہ کی بارگاہ میں، ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرو گے“۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کیا دنیا میں ہمارے درمیان جو (اختلافی) چیز پائی جاتی ہے، وہ ہم پر دوبارہ آئے گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ (اختلافی چیز) تم پر دوبارہ آئے گی، یہاں تک کہ ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا جائے گا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! پھر تو معاملہ بہت مشکل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11311]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11311]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1437، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3035، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 853»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11311 in Urdu