الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. قَوْلُهُ تَعَالَى : قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، صرف رشتہ داری کی محبت چاہتا ہوں“
حدیث نمبر: 11325
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" (قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ) عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ بِهِ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى (أَجْرًا إِلَّا) أَنْ تُوَادُّوا اللَّهَ وَأَنْ تَقَرَّبُوا إِلَى اللَّهِ بِطَاعَتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِيهِمْ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے نہیں مانگتا۔۔۔۔۔۔“۔ یعنی میں تمہارے پاس جو نشانیاں اور ہدایت لے کے آیا ہوں، البتہ صرف یہ (چاہتا ہوں کہ) کہ تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھو، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے ذریعے اُس کی بارگاہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال میں سے ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11325]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال میں سے ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11325]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11144) اخرجه احمد فى المسند (2415)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2411»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11325 in Urdu