الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. قَوْلُهُ تَعَالَى : قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، صرف رشتہ داری کی محبت چاہتا ہوں“
حدیث نمبر: 11327
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ فِيمَا بَيْنَهُمْ: لَوْ جَمَعْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالًا فَبَسَطَ يَدَهُ لَا يَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ أَحَدٌ. فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَرَدْنَا أَنْ نَجْمَعَ لَكَ مِنْ أَمْوَالِنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى فَخَرَجُوا مُخْتَلِفِينَ، [ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَلَمْ تَرَوْا إِلَى مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّمَا قَالَ هَذَا لِنُقَاتِلَ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَنَنْصُرَهُمْ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِلَى قَوْلِهِ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ فَعَرَضَ لَهُمُ [ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] التَّوْبَةَ إِلَى قَوْلِهِ وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ بَعْدَ (مِنْ فَضْلِهِ) : هُمُ الَّذِينَ قَالُوا هَذَا: إِنْ تَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ وَتَسْتَغْفِرُوهُ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ أَبُو الْيَقْظَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار نے آپس میں یہ بات کی کہ اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مال اکٹھا کریں تو (یہ مناسب ہو گا تاکہ) جب آپ ہاتھ بڑھائیں، تو آپ کے اور مال کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ ہو، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے یہ ارادہ کیا ہے کہ آپ کے لئے اپنے اموال جمع کریں، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو! میں اس حوالے سے تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، البتہ رشتہ داری کے حوالے سے محبت (چاہتا ہوں)“۔ تو وہ لوگ مختلف گروہوں کی شکل میں نکلے، تو ان میں سے کسی نے کہا: کیا تم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے؟ جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے، تو کسی نے کہا: آپ نے یہ بات اس لئے ارشاد فرمائی ہے، تاکہ ہم آپ کے اہل بیت کی طرف سے لڑائی کریں اور ان لوگوں کی مدد کریں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اُس نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور وہی وہ ذات ہے، جو اپنے بندوں کی، توبہ کو قبول کرتا ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کے سامنے توبہ پیش کی، یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور وہ اُن لوگوں کی دعائیں قبول کرتا ہے، جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، اور انہیں اپنے فضل سے مزید عطا کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں ”اپنے فضل سے“ کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ابویقظان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11327]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں ”اپنے فضل سے“ کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ابویقظان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12384)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12384، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11327 in Urdu