الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
335. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ہم نے جنات کے گروہ کو تمہاری طرف بھیجا“
حدیث نمبر: 11339
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ الْآيَةَ، قَالَ: كَانُوا تِسْعَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ نَصِيبِينَ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا کہ جب وہ قرآن کو غور سے سن رہے تھے۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ نصیبین کے رہنے والے ”نو“ جنات تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کی قوم کی طرف نمائندہ بنا کے بھیجا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11339]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11660)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11339 in Urdu