🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
339. قَوْلُهُ تَعَالَى : سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان کی مخصوص نشانی ان کے چہروں پر موجود سجدے کے نشان ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11348
وَعَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ إِذْ جَاءَ الزُّبَيْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَفِي وَجْهِهِ أَثَرُ السُّجُودِ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قِيلَ الزُّبَيْرُ، قَالَ: لَقَدْ أَفْسَدَ هَذَا وَجْهَهُ، أَمَا وَاللَّهِ مَا هِيَ السِّيمَاءِ الَّتِي سَمَّاهَا اللَّهُ، وَلَقَدْ صَلَّيْتُ عَلَى وَجْهِي مُنْذُ ثَمَانِينَ سَنَةً مَا أَثَّرَ السُّجُودُ بَيْنَ عَيْنَيَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
جعید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سائب بن یزید کے پاس موجود تھا، اسی دوران زبیر بن سہیل بن عبدالرحمن بن عوف تشریف لائے، ان کے چہرے پر سجدے کا نشان موجود تھا، جب سائب نے انہیں دیکھا تو دریافت کیا: یہ کون ہے؟ انہیں بتایا گیا یہ زبیر ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اس نے اپنے چہرے کو خراب کر لیا ہے، اللہ کی قسم! جس نشان کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے، اُس سے مراد یہ والا نشان نہیں ہے، میں اسی سال سے نماز پڑھ رہا ہوں، لیکن میری دونوں آنکھوں کے درمیان تو کوئی نشان نہیں بنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11348 in Urdu