🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11352
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ ضِرَارٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَانِي إِلَى الْإِسْلَامِ، فَأَقْرَرْتُ بِهِ وَدَخَلْتُ فِيهِ، وَدَعَانِي إِلَى الزَّكَاةِ فَأَقْرَرْتُ بِهَا، وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرْجِعُ إِلَى قَوْمِي فَأَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ وَأَدَاءِ الزَّكَاةِ، فَمَنِ اسْتَجَابَ لِي جَمَعْتُ زَكَاتَهُ، فَيُرْسِلُ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَسُولًا لِإِبَّانِ كَذَا وَكَذَا لِيَأْتِيَكَ مَا جَمَعْتُ مِنَ الزَّكَاةِ. فَلَمَّا جَمَعَ الْحَارِثُ الزَّكَاةَ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لَهُ، وَبَلَغَ الْإِبَّانَ الَّذِي أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبْعَثَ إِلَيْهِ احْتَبَسَ الرَّسُولُ فَلَمْ يَأْتِهِ، فَظَنَّ الْحَارِثُ أَنَّهُ قَدْ حَدَثَ فِيهِ سَخْطَةٌ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا سَرَوَاتِ قَوْمِهِ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ وَقَّتَ [ لِي ] وَقْتًا يُرْسِلُ إِلَيَّ رَسُولَهُ لِيَقْبِضَ مَا كَانَ عِنْدِي مِنَ الزَّكَاةِ، وَلَيْسَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخُلْفُ، وَلَا أَرَى حَبْسَ رَسُولِهِ إِلَّا مِنْ سَخْطَةٍ كَانَتْ، فَانْطَلِقُوا فَنَأْتِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ [ إِلَى الْحَارِثِ ] لِيَقْبِضَ مَا كَانَ عِنْدَهُ مِمَّا جَمَعَ مِنَ الزَّكَاةِ، فَلَمَّا أَنَّ سَارَ الْوَلِيدُ حَتَّى بَلَغَ بَعْضَ الطَّرِيقِ فَرَقَ فَرَجَعَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] إِنَّ الْحَارِثَ مَنَعَنِي الزَّكَاةَ وَأَرَادَ قَتْلِي. فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَعْثَ إِلَى الْحَارِثِ، فَأَقْبَلَ الْحَارِثُ بِأَصْحَابِهِ، إِذِ اسْتَقْبَلَ الْبَعْثَ وَفَصَلَ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَقِيَهُمُ الْحَارِثُ، فَقَالُوا: هَذَا الْحَارِثُ، فَلَمَّا غَشِيَهُمْ قَالَ لَهُمْ: إِلَى مَنْ بُعِثْتُمْ؟ قَالُوا: إِلَيْكَ، قَالَ: وَلِمَ؟ قَالُوا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَعَثَ إِلَيْكَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَزَعَمَ أَنَّكَ مَنَعْتَهُ الزَّكَاةَ وَأَرَدْتَ قَتْلَهُ، قَالَ: لَا، وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ مَا رَأَيْتُهُ الْبَتَّةَ وَلَا أَتَانِي. فَلَمَّا دَخَلَ الْحَارِثُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنَعْتَ الزَّكَاةَ وَأَرَدْتَ قَتْلَ رَسُولِي؟"، قَالَ: لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا رَأَيْتُهُ بَتَّةً، وَلَا أَتَانِي، وَمَا احْتَبَسْتُ إِلَّا حِينَ احْتَبَسَ عَلَيَّ رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ كَانَتْ سَخْطَةً مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَرَسُولِهِ، قَالَ: فَنَزَلَتِ الْحُجُرَاتُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ إِلَى هَذَا الْمَكَانِ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ سِرَارٍ بَدَلَ ضِرَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن ضرار خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھے اسلام کی دعوت دی، میں نے اس کا اقرار کر لیا اور اسلام میں داخل ہو گیا، آپ نے مجھے زکوۃ کی دعوت دی، میں نے اس کا اقرار کر لیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی قوم کی طرف واپس جا کر انہیں اسلام کی طرف اور زکوۃ کی ادائیگی کی طرف دعوت دوں؟ جو شخص میری دعوت قبول کر لے گا، میں اس کی زکوۃ اکٹھی کروں گا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنے عرصے کے بعد اپنے قاصد کو، میرے پاس بھیج دیں، تو جب سیدنا حارث رضی اللہ عنہ نے، ان لوگوں سے زکوۃ جمع کر لی، اور وہ وقت آ گیا، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، اپنے قاصد کو ان لوگوں کی طرف بھیجنا ہے، تو وہ قاصد وہاں نہیں آیا، سیدنا حارث رضی اللہ عنہ یہ سمجھے کہ شاید ان کے بارے میں، اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی طرف سے کوئی ناراضگی سامنے آئی ہے تو انہوں نے اپنی قوم کے معززین کو بلوایا اور ان سے کہا: اللہ کے رسول نے میرے ساتھ ایک وقت طے کیا تھا کہ جس میں آپ اپنے قاصد کو میرے پاس بھیجیں گے، تاکہ وہ میرے پاس موجود زکوۃ کو وصول کر لے، تو اللہ کے رسول کی طرف سے تو وعدہ خلافی نہیں ہو سکتی، میں یہ سجھتا ہوں کہ وہ قاصد کیونکہ نہیں آیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی ناراضگی ہے، تو تم لوگ چلو! ہم اللہ کے رسول کے پاس جاتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ کو حارث کی طرف بھیجا، تاکہ وہ ان سے ان کے پاس موجود جمع شدہ زکوۃ لے لیں جب ولید روانہ ہوئے اور راستے میں کسی جگہ پر پہنچے، تو وہ خوفزدہ ہو گئے اور واپس آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! حارث نے مجھے زکوۃ نہیں دی، اس نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث کی طرف ایک جنگی مہم بھیجی، اسی دوران حارث اپنے ساتھیوں کو لے کر آ رہے تھے، ان کا اس مہم سے سامنا ہوا، یہ مدینہ منورہ سے باہر کی بات ہے، جب حارث کا ان لوگوں سے سامنا ہوا، تو ان لوگوں نے کہا: یہ تو حارث ہے، جب وہ ان کے پاس پہنچ گئے، تو حارث نے ان سے دریافت کیا: تم لوگوں کو کس کی طرف بھیجا گیا ہے؟ ان لوگوں نے بتایا: تمہاری طرف، حارث نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ ان لوگوں نے بتایا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ کو تمہاری طرف بھیجا تھا، اُس کا یہ کہنا ہے کہ تم نے اسے زکوۃ بھی نہیں دی اور تم نے اسے قتل کرنے کا ارادہ بھی کیا، تو حارث نے کہا: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے تو اُسے دیکھا بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ میرے پاس آیا ہے، جب حارث، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے زکوۃ بھی نہیں دی اور میرے قاصد کو قتل کرنے کا بھی ارادہ کیا؟ حارث نے عرض کی: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے تو اسے سرے سے دیکھا ہی نہیں، اور نہ ہی وہ میرے پاس آیا ہے جب اللہ کے رسول کا قاصد متعین وقت تک میرے پاس نہیں آیا، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے کسی ناراضگی کی وجہ سے نہ ہو راوی بیان کرتے ہیں: تو اس بارے میں سورت حجرات کی یہ آیات نازل ہوئیں: ”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ لاعلمی میں تم کسی قوم کو نقصان پہنچاؤ اور پھر بعد میں اپنے کیے ہوئے پر نادم ہو“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضل اور نعمت، اور اللہ تعالیٰ علم والا، حکمت والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے حارث بن ضرار کی جگہ لفظ حارث بن سرار نقل کیا ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11352]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3395) اخرجه احمد فى المسند (279/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رِجالُہ


Majma al-Zawa'id Hadith 11352 in Urdu