🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11357
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهُ نَزَلَ فِي بَنِي الْمُصْطَلِقِ فِيمَا صَنَعَ بِهِمْ عَامِلُهُمُ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا الْآيَةَ، قَالَتْ: وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَيْهِمْ يُصَدِّقُ أَمْوَالَهُمْ، فَلَمَّا سَمِعُوا بِهِ أَقْبَلَ رَكْبٌ مِنْهُمْ، فَقَالُوا: نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْمِلُهُ. فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِكَ ظَنَّ أَنَّهُمْ سَارُوا إِلَيْهِ لِيَقْتُلُوهُ، فَرَجَعَ فَقَالَ: إِنَّ بَنِي الْمُصْطَلِقِ مَنَعُوا صَدَقَاتِهِمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى قَدِمُوا الْمَدِينَةَ، وَصَفُّوا وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّفِّ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ انْصَرَفُوا فَقَالُوا: إِنَّا نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِ، سَمِعْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ يُصَدِّقُ أَمْوَالَنَا فَسُرِرْنَا بِذَلِكَ وَقَرَّتْ بِهِ أَعْيُنُنَا، وَأَرَدْنَا أَنْ نَلْقَاهُ وَنَسِيرَ مَعَ رَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْنَا أَنَّهُ رَجَعَ، فَحَسِبْنَا أَنْ يَكُونَ رَدَّهُ غَضَبٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ عَلَيْنَا، فَلَمْ يَزَالُوا يَعْتَذِرُونَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةُ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ مَا يَتَعَلَّقُ بِالرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ آیت بنو مصطلق کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جو ان کے زکوۃ کی وصولی کے نگران، ولید بن عقبہ کے، اُن لوگوں کے ساتھ طرز عمل کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق شخص کوئی اطلاع لے کر تمہارے پاس آئے تو تم تحقیق کر لیا کرو“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف ولید بن عقبہ کو بھیجا، تاکہ وہ ان لوگوں کے اموال کی زكوة وصول کرے، جب ان لوگوں نے اس کی آمد کے بارے میں سنا، تو کچھ شہسوار آ گئے ان لوگوں نے کہا: کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے فرد کے ساتھ سفر کریں گے اور اس کو سواری فراہم کریں گے، جب ولید نے (ان کی آمد کی آواز) سنی، تو وہ یہ سمجھا کہ شاید یہ لوگ اس کے پاس اسے قتل کرنے کے لئے آ رہے ہیں، تو وہ واپس چلا گیا، اس نے بتایا: یا رسول اللہ! کہ بنو مصطلق کے لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا ہے، اس قوم کے لوگ مدینہ منورہ آ گئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک صف بنا لی (اور نماز ادا کی) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو وہ لوگ بھی نماز ختم کر کے آئے اور انہوں نے عرض کی: ہم اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غضب سے، اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، یا رسول اللہ! ہمیں آپ کے نمائندے کے بارے میں پتہ چلا کہ جس کو آپ نے بھجوایا ہے، وہ ہمارے اموال کی زکوۃ وصول کرے گا، تو ہم اس بات پر خوش ہوئے اور اس حوالے سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں، ہم نے اس سے ملنے کا ارادہ کیا، تاکہ ہم اللہ کے رسول کے نمائندے کے ساتھ چلیں، تو ہمیں یہ پتہ چلا کہ وہ واپس چلا گیا ہے، ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ شاید اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ہم پر کسی غضب کی وجہ سے یہ واپسی ہوئی ہے، پھر وہ لوگ مسلسل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے معذرت پیش کرتے رہے، یہاں تک کہ ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صرف وہ حصہ منقول ہے، جو عصر کے بعد دو رکعت ادا کرنے سے متعلق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (401/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11357 in Urdu