الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
345. 29 - 49 - سُورَةُ ق قَوْلُهُ تَعَالَى : يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن ہم جہنم سے کہیں گے: کیا تم بھر گئی ہو“
حدیث نمبر: 11362
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" افْتَخَرَتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَتِ النَّارُ: يَا رَبِّ، يَدْخُلُنِي الْجَبَابِرَةُ وَالْمُتَكَبِّرُونَ وَالْمُلُوكُ وَالْأَشْرَافُ، وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْفُقَرَاءُ وَالْمَسَاكِينُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِلنَّارِ: أَنْتِ عَذَابِي، أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ، وَقَالَ لِلْجَنَّةِ: أَنْتِ رَحْمَتِي وَسِعْتِ كُلَّ شَيْءٍ، وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا. فَيُلْقَى فِي النَّارِ أَهْلُهَا فَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟" قَالَ:" وَيُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ وَيُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَضَعَ قَدَمَهُ عَلَيْهَا [ فَتَزْوِي ] فَتَقُولُ: قَدْنِي قَدْنِي. وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَيَبْقَى فِيهَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَبْقَى، فَيُنْشِئُ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا مَا يَشَاءُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مُحَالًا عَلَى حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، لِأَنَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ رَوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت اور جہنم نے ایک دوسرے کے مقابلے میں فخر کا اظہار کیا، جہنم نے کہا: اے میرے پروردگار! جابر، متکبر بادشاہ اور معززین مجھ میں داخل ہوں گے، جنت نے کہا: کمزور، غریب اور مسکین لوگ مجھ میں داخل ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے فرمایا: تم میرا عذاب ہو، میں تمہارے ذریعے جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور جنت سے یہ فرمایا: تم میری رحمت ہو، جو ہر چیز سے وسیع ہے، اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو بھرا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ جہنم میں اُس کے اہل افراد کو ڈالے گا، تو وہ دریافت کرے گی: کیا اور ہیں؟ اللہ تعالیٰ پھر اس میں (لوگوں کو) ڈالے گا: تو وہ دریافت کرے گی: کیا اور ہیں؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے پاس آئے گا اور اپنا قدم اُس پر رکھ دے گا، تو وہ بل کھانے لگے گی اور کہے گی: بس! بس! جہاں تک جنت کا تعلق ہے، تو جتنے لوگ، اللہ کو منظور ہو گا، اس میں رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جتنی مخلوق کو چاہے گا، پیدا کرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے، جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کی طرف منسوب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کیونکہ حماد بن سلمہ نے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے عطاء بن سائب سے روایات نقل کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11362]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کیونکہ حماد بن سلمہ نے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے عطاء بن سائب سے روایات نقل کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11362]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (13/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10715، 11331»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11362 in Urdu