الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
351. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان کی اولاد نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی“
حدیث نمبر: 11370
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَيَرْفَعُ ذُرِّيَّةَ الْمُؤْمِنِ إِلَيْهِ فِي دَرَجَتِهِ وَإِنْ كَانُوا دُونَهُ فِي الْعَمَلِ لِتَقَرَّ بِهِمْ عَيْنُهُ"، ثُمَّ قَرَأَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ الْآيَةَ، ثُمَّ قَالَ:" وَمَا نَقَصْنَا الْآبَاءَ بِمَا أَعْطَيْنَا الْبَنِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالٰی مومن کی اولاد کو، اس کے درجہ میں اس کے پاس بلند کر کے لائے گا، اگرچہ اس اولاد کا مرتبہ عمل کے اعتبار سے مومن سے کم ہو گا، اس کی وجہ یہ ہو گی، تاکہ اس کے ذریعے اس مومن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ اُن کی پیروی کی“۔ پھر آپ نے فرمایا: ”ہم بیٹوں کو جو دیں گے، اس کی وجہ سے آباء میں کوئی کمی نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11370]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11370]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2260)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11370 in Urdu