الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
357. قَوْلُهُ تَعَالَى : الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بے حیائیوں سے اجتناب کرتے ہیں البتہ گناہ کے پاس رکنے کا معاملہ مختلف ہے“
حدیث نمبر: 11378
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ قَالَ: اللَّمَّةُ مِنَ الزِّنَا. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ تَغْفِرِ اللَّهُمَّ تَغْفِرْ جَمًّا وَأَيُّ عَبْدٍ لَكَ لَا أَلَمَّا" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں سے اور بے حیائی سے اجتناب کرتے ہیں البتہ گناہوں کے پاس جا کے رکنے کا معاملہ مختلف ہے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ زنا کے پاس جا کے رک جانا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اے اللہ! اگر تو مغفرت کرتا ہے، تو بھرپور مغفرت کر دے، تیرا کونسا بندہ ایسا ہے جس نے گناہ کی خواہش نہ کی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11378]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11378]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2262)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11378 in Urdu