الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
367. قَوْلُهُ تَعَالَى : ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پہلے والوں میں سے ایک گروہ“
حدیث نمبر: 11394
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَنَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ بَيَّاعِ الْمُلَاءِ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پہلے والوں میں سے ایک گروہ، اور بعد والوں میں سے تھوڑے سے لوگ“۔ تو یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”پہلے والوں میں سے ایک گروہ، اور بعد والوں میں سے ایک گروہ“۔
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11394]
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11394]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11394 in Urdu