الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
410. 29 - 72 - سُورَةُ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ
سورت دھر کا بیان
حدیث نمبر: 11458
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - خِتَامُهُ مِسْكٌ قَالَ: لَيْسَ بِخَاتَمٍ يُخْتَمُ بِهِ، وَلَكِنْ خَلْطُهُ مِسْكٌ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَرْأَةِ مِنْ نِسَائِكُمْ تَقُولُ: خَلْطُهُ مِنَ الطِّيبِ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کی مہر کستوری کی ہو گی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ وہ مہر کستوری کے ذریعے لگائی جائے گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کستوری ملی ہوئی ہو گی، کیا تم نے خواتین میں سے کسی خاتون کو نہیں دیکھا کہ وہ یہ کہتی ہے: تم اس خوشبو میں یہ یہ چیز ملا دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11458]
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9062)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11458 in Urdu