الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
416. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ وہ کب آئے گی؟ تو تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“
حدیث نمبر: 11466
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكْثِرُ ذِكْرَ السَّاعَةِ حَتَّى نَزَلَتْ فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، بکثرت قیامت کا ذکر کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”تو تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام، تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11466]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8210)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11466 in Urdu