الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
428. قَوْلُهُ تَعَالَى : سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم تمہیں ایسا پڑھائیں گے کہ تم نہیں بھولو گے“
حدیث نمبر: 11485
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالْوَحْيِ لَمْ يَفْرَغْ حَتَّى يُزَمَّلَ مِنَ الْوَحْيِ حَتَّى يَتَكَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَوَّلِهِ مَخَافَةَ أَنْ يُغْشَى عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: لِمَ تَفْعَلُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" مَخَافَةَ أَنْ أَنْسَى". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وحی لے کر آتے تھے، تو ان کے وحی کو سنا کر فارغ ہونے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ابتدائی حصے کو دہرانا شروع کر دیتے تھے، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں آپ پر غشی طاری نہ ہو جائے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس اندیشے کے تحت کہ کہیں میں بھول نہ جاؤں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”ہم تمہیں ایسا پڑھائیں گے کہ تم نہیں بھولو گے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11485]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11485]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12649)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11485 in Urdu