الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
431. 29 - 83 - سُورَةُ وَالْفَجْرِ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَيَالٍ عَشْرٍ .
سورت فجر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور دس راتوں کی قسم ہے“
حدیث نمبر: 11490
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَلَيَالٍ عَشْرٍ قَالَ:" عَشْرُ الْأَضْحَى"، وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ قَالَ:" الشَّفْعُ: يَوْمُ الْأَضْحَى، وَالْوَتْرُ: يَوْمُ عَرَفَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَيَّاشِ بْنِ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور دس راتوں کی قسم ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔ ”اور جفت کی قسم ہے اور طاق کی قسم ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جفت سے مراد عیدالاضحی کا دن ہے اور طاق سے مراد، عرفہ کا دن ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11490]
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11490]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2286)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14102، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11490 in Urdu