الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
432. 29 - 84 - سُورَةُ لَا أُقْسِمُ
سورت بلد کا بیان
حدیث نمبر: 11492
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ قَالَ: آدَمُ. لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ قَالَ: فِي اعْتِدَالٍ وَانْتِصَابٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں اس شہر کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”کہ تم اس شہر میں رہتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”اور والد اور اس کی اولاد کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد، سیدنا آدم علیہ السلام ہیں۔ ”تحقیق ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی معتدل اور سیدھا کھڑا ہوا پیدا کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12412)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11492 in Urdu