🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
437. 29 - 89 - سُورَةُ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ
سورت علق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11504
قَالَ: مَرَّ أَبُو جَهْلٍ، فَقَالَ: أَلَمْ أَنْهَكَ؟ فَانْتَهَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لِمَ تَنْتَهِرُنِي يَا مُحَمَّدُ؟ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِهَا رَجُلٌ أَكْثَرَ نَادِيًا مِنِّي. قَالَ: فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ دَعَا نَادِيَهُ لَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ بِالْعَذَابِ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام أحمد نے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ابوجہل گزرا اور بولا: کیا میں نے آپ کو منع نہیں کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ڈانٹا، تو اس نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ مجھے ڈانٹ نہیں سکتے، اللہ کی قسم! آپ یہ بات جانتے ہیں کہ یہاں مجھ سے زیادہ ساتھی اور کسی کے نہیں ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”وہ اپنے ساتھیوں کو بلا لے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ اپنے ساتھیوں کو بلا لیتا، تو فرشتوں نے عذاب کے ہمراہ اسے پکڑ لینا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11504]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (256/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11504 in Urdu