الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
439. 29 - 91 - سُورَةُ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا
سورت بینہ کا بیان
حدیث نمبر: 11507
عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: كُنَّا نَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فَيُحَدِّثُنَا، قَالَ لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: إِنَّا أَنْزَلْنَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَلَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِ ثَانٍ، وَلَوْ كَانَ لَهُ وَادِيَانِ لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِمَا ثَالِثٌ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، پھر ہم آپ کے پاس آتے تھے تو آپ ہمیں اس بارے میں بتایا کرتے تھے، ایک دن آپ نے ہم سے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ہم نے نماز قائم کرنے اور زکوۃ کی ادائیگی کے لئے مال کو نازل کیا ہے اور اگر کسی انسان کے پاس (مال کی) ایک وادی ہو، تو وہ یہ خواہش کرے گا کہ اس کے پاس دوسری بھی ہو، اور اگر اس کے پاس دو ہوں، تو وہ یہ خواہش کرے گا کہ اس کے پاس ان دونوں کے ساتھ تیسری بھی ہو، انسان کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11507]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3300) أخرجه احمد فى المسند (218/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21399، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3302، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11507 in Urdu