الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
449. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11557
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عُقْبَةُ بْنَ عَامِرٍ، أَلَا أُعَلِّمُكَ سُوَرًا مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الزَّبُورِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْفُرْقَانِ مِثْلُهُنَّ؟ لَا تَأْتِي لَيْلَةٌ إِلَّا قَرَأْتُ بِهِنَّ فِيهَا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ". قُلْتُ: حَدِيثُ عُقْبَةَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! کیا میں تمہیں ایسی سورتوں کی تعلیم نہ دوں کہ تورات میں، نہ زبور میں، نہ انجیل میں، اور نہ ہی قرآن میں، اُن جیسی سورتیں نازل ہوئی ہیں؟ جو بھی رات آتی ہیں، میں اُس میں اِن کی تلاوت کرتا ہوں (وہ سورتیں یہ ہیں:) سورت اخلاص، سورت فلق اور سورت ناس“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11557]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/17) اخرجه احمد فى المسند (148/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16999، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3440»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11557 in Urdu