🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
449. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11561
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: إِنَّ أَخَاكَ يَحُكُّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ. قِيلَ لِسُفْيَانَ بْنِ مَسْعُودٍ فَلَمْ يُنْكِرْ. قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قِيلَ لِي فَقُلْتُ". فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا حَكَّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کے بھائی قرآن مجید میں سے، ان دو سورتوں کو مٹا دیتے ہیں، یہاں سفیان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا اُن کی مراد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے؟ تو سفیان نے اس بات کا انکار نہیں کیا، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے زر کو جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے یہ کہا: گیا کہ (میں ان کو پڑھوں) تو میں نے ان کو پڑھا (سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا) تو ہم بھی اُسی طرح پڑھتے ہیں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ ذکر نہیں ہے: اُن دونوں کو مصحف میں سے مٹایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11561]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (129/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11561 in Urdu