🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11566
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقِيتُ جِبْرِيلَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، إِنِّي أُرْسِلْتُ إِلَى أُمَّةٍ أُمِّيَّةٍ، الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ وَالْغُلَامُ وَالْجَارِيَةُ وَالشَّيْخُ الْقَاسِي الَّذِي لَمْ يَقْرَأْ كِتَابًا قَطُّ، قَالَ: إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ".
امام أحمد کی سند کے ساتھ، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احجار مراء“ کے مقام پر، میری ملاقات جبرائیل سے ہوئی، میں نے کہا: اے جبرائیل! مجھے ایک ایسی اُمت کی طرف بھیجا گیا ہے، جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے، اس میں مرد ہیں، خواتین ہیں، بچے ہیں، بچیاں ہیں، بڑی عمر کے لوگ ہیں، جنہوں نے کبھی کوئی تحریر نہیں پڑھی، تو جبرائیل نے کہا: بے شک قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11566]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11566 in Urdu