الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11581
وَعَنْ فُلْفُلَةَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: فَزِعْتُ فِيمَنْ فَزِعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمَصَاحِفِ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّا لَمْ نَأْتِكَ زَائِرِينَ، وَلَكِنْ جِئْنَاكَ حِينَ رَاعَنَا هَذَا الْخَبَرُ. فَقَالَ: إِنَّ الْقُرْآنَ نَزَلَ عَلَى نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ ] عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ - أَوْ قَالَ: عَلَى حُرُوفٍ - وَإِنَّ الْكِتَابَ قَبْلَهُ كَانَ يَنْزِلُ مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ عَلَى حَرْفٍ وَاحِدٍ. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ حَسَّانَ الْعَامِرِيُّ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فلفلہ جعفی بیان کرتے ہیں: میں بھی اُن لوگوں میں شامل تھا، جو قرآن کے بارے میں پریشانی کا شکار ہوئے تھے اور اس حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم ان کے پاس آئے، تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: کہ ہم آپ کے پاس ملنے کے لئے نہیں آئے ہیں، بلکہ ہم آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اس بارے میں یہ اطلاع ملی ہے، تو انہوں نے فرمایا: یہ قرآن تمہارے نبی پر سات ابواب سے سات حروف پر نازل ہوا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اور اس سے پہلے کی (ہر الہامی) کتاب، ایک دروازے سے، ایک حروف کے مطابق نازل ہوتی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں اس کے علاوہ روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن حسان عامری ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے انہوں نے اس پر کوئی جرح نہیں کی اور اس کی توثیق نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11581]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں اس کے علاوہ روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن حسان عامری ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے انہوں نے اس پر کوئی جرح نہیں کی اور اس کی توثیق نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11581]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4252)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11581 in Urdu